Advertisement

شرجیل میمن کے بیان پر علی خورشیدی کا سخت ردعمل

شرجیل میمن کے بیان پر علی خورشیدی کا سخت ردعمل

شرجیل میمن کے بیان پر علی خورشیدی کا سخت ردعمل

کراچی: سینئر وزیر شرجیل میمن کے بیان پر قائد حزب اختلاف سندھ علی خورشیدی کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

سندھ کے قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے شرجیل میمن کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پینے کا صاف پانی کسی ایک ضلع یا یوسی میں بھی دستیاب نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر صحت کے شعبے سے عالمی امداد نکال دی جائے تو صوبے کا طبی نظام مکمل طور پر بیٹھ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بڑے رہنما خود پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کرواتے ہیں جب کہ سرکاری اسپتال عوام کے لیے عذاب بن چکے ہیں۔

علی خورشیدی کہتے ہیں کہ عالمی بینک کے مطابق کراچی کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے مگر سترہ سال میں صرف 400 بسیں دی گئیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ شہر کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر برباد ہوچکا ہے اور زبوں حالی کا شکار ہے جب کہ قائد حزب اختلاف نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوانین میں خود ساختہ تبدیلیوں نے تباہی بڑھادی ہے۔

علی خورشیدی نے کہا کہ صوبے میں 70 لاکھ بچے اب بھی اسکولوں سے باہر ہیں اور تعلیم کی حالت بدترین ہے جب کہ 2024 کا الیکشن اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کراچی سے مکمل شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version