Advertisement

سندھ حکومت نے صوبے کی خواتین کے لیے بڑا اعلان کر دیا

شرجیل انعام میمن نے اسے سندھ کے لیے تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے

شرجیل انعام میمن نے اسے سندھ کے لیے تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے

سندھ کے مسند اقتدار پر براجمان پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبے کی خواتین کی سہولت کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے شروع کی جانے والی اس نئی سروس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، سفر کو محفوظ بنانا اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔

اس منصوبے کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں کیا گیا، جب کہ سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اسے سندھ کے لیے تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔

Advertisement

شرجیل انعام میمن نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ سروس نہ صرف خواتین کو باعزت روزگار فراہم کرے گی بلکہ شہریوں کو جدید، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولیات بھی فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے اور تمام طبقات کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس میں خواتین کے لیے خصوصی پنک ٹیکسیوں کے علاوہ عام شہریوں کے لیے نارمل ٹیکسیاں بھی شامل ہوں گی، جنہیں آسانی سے موبائل ایپ کے ذریعے طلب کیا جا سکے گا۔ اس منصوبے سے نہ صرف سفری سہولیات بہتر ہوں گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Next Article
Exit mobile version