نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورے سے قبل بنگلہ دیش نے اپنے دیرینہ مطالبات دہرا دیے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورے سے قبل بنگلہ دیش نے اپنے دیرینہ مطالبات دہرا دیے
اسلام آباد: پاک بنگلہ دیش تعلقات کی بحالی کے معاملے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورے سے پہلے بنگلہ دیش نے اپنے دیرینہ مطالبات دہرا دیے۔
15 برس بعد پاک بنگلہ دیش خارجہ سیکریٹریز کی سطح پر بات چیت جاری ہے جبکہ بنگلہ دیش اپنے دیرینہ مطالبات پر قائم ہے۔
بنگلہ دیشی خارجہ سیکریٹری نے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد ڈھاکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم کرنے کے لیے کچھ مسائل کو حل کرنا ضروری ہے۔
بنگلہ دیش نے مطالبہ کیا کہ پاکستان 1971 پر معافی مانگے اور سابق مشرقی پاکستان کے واجبات کی مد میں ساڑھے چار ارب ڈالر ادا کیے جائیں۔
بنگلہ دیشی سیکریٹری خارجہ نے مطالبہ کیا کہ 1970 کے سمندری طوفان کے متاثرین کے لیے بھیجی گئی غیر ملکی امداد بھی بنگلہ دیش کو واپس کی جائے، بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کو بھی واپس لے جایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ غیر حل شدہ تاریخی مسائل مضبوط تعلقات کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں، بنگلہ دیش میں اس وقت تین لاکھ 24 ہزار سے زیادہ پاکستانی موجود ہیں۔
بنگلہ دیشی سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم 27 اور 28 اپریل کو ڈھاکہ کا دورہ کریں گے، توقع ہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازیں جلد شروع ہو جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

