Advertisement

ایران میں پاکستانی شہریوں کا قتل؛ حقائق سامنے آنے کے بعد باضابطہ تبصرہ کرینگے، پاکستان

ایران میں پاکستانی شہریوں کا قتل؛ حقائق سامنےآنے کے بعد باضابطہ تبصرہ کرینگے، پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان نے ایران میں 8 پاکستانی شہریوں کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حقائق سامنےآنے کے بعد باضابطہ تبصرہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی صوبے سیستان میں افسوسناک واقعے کاعلم ہے، اس معاملے پر ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقائق سامنے آنے کے بعد باضابطہ تبصرہ کریں گے، واقعے کی تفصیلات کی تصدیق کے منتظر ہیں۔

ترجمان شفقت خان نے مزید کہا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانہ مسلسل رابطے میں ہے، زاہدان میں پاکستانی قونصلیٹ بھی متحرک ہے، متعلقہ ایرانی حکام سےمسلسل رابطہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں پاک، ایران سرحد کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا گیا۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ اندوہناک واقعہ صوبہ سیستان میں ضلع مہرستان کے گاؤں حائض آباد میں پیش آیا اور تمام مقتولین کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گولیاں ماری گئیں جبکہ مقتولین میں دِلشاد، اُس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش ، ناصر اور دیگر شامل ہیں۔

مقتولین کار مرمت، پالش اور پینٹنگ والی ورکشاپ میں رہائش پذیر تھے اور ان کا تعلق پاکستان کے شہر بہاولپور سے تھا، حملہ آوروں نے رات کے وقت ورکشاپ میں گھس کر فائرنگ کی۔

پاکستانی سفارت خانہ کے حکام واقعے کی تفصیلات حاصل کرنے میں مصروف ہیں اور ایرانی حکام کی جانب سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version