Advertisement

عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کا مرحلہ آج شروع ہو گا، تمام انتظامات مکمل

عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کا مرحلہ آج شروع ہو گا، تمام انتظامات مکمل

پاکستان سے عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کا مرحلہ آن پہنچا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق، حج آپریشن کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور پاکستان سے پہلی حج پرواز آج صبح پونے پانچ بجے اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اسلام آباد ایئرپورٹ پر عازمین کو رخصت کریں گے۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 89 ہزار عازمین کو 342 پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا۔

آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی، جبکہ حج آپریشن کا یہ مرحلہ مجموعی طور پر 33 روز تک جاری رہے گا۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 100 پروازوں میں 28 ہزار 400 عازمین کو روانہ کیا جائے گا۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت ایئرپورٹ پر 7 خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ عازمین کو آسانی فراہم کی جا سکے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: رواں برس کتنے پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے؟

حج آپریشن کے پہلے 15 روز میں عازمین کو براہ راست مدینہ منورہ منتقل کیا جائے گا۔ حج آپریشن میں پاکستان کی قومی ائرلائن پی آئی اے کے ساتھ ساتھ سیرین ایئر، ایئر بلیو، ایئر سیال اور سعودی ایئرلائن بھی حصہ لے رہی ہیں۔

آج 6 حج پروازیں سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گی، جس میں اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 713 صبح پونے پانچ بجے 393 عازمین کے ساتھ روانہ ہوگی۔

لاہور سے ایئر سیال کی پرواز پی ایف 7700 صبح ساڑھے آٹھ بجے 150 عازمین کو مدینہ منورہ لے کر جائے گی۔

کوئٹہ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 7201 صبح ساڑھے نو بجے 150 مسافروں کے ہمراہ روانہ ہوگی۔

ملتان سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 715 رات سوا آٹھ بجے 393 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگی۔

Advertisement

کراچی سے سیرین ایئر کی پرواز ای آر 1611 رات ساڑھے نو بجے 285 عازمین کے ساتھ روانہ ہوگی۔

لاہور سے دوسری پرواز پی آئی اے کی پی کے 747 رات سوا دس بجے 329 عازمین کے ساتھ سعودی عرب روانہ ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version