وزارت خزانہ کا رواں مالی سال ملکی تاریخ کی سب سےزیادہ برآمدات اور ترسیلات زر کا تخمینہ

وزارت خزانہ کا رواں مالی سال ملکی تاریخ کی سب سےزیادہ برآمدات اور ترسیلات زر کا تخمینہ
وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے لیے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ برآمدات اورترسیلات زرکا تخمینہ لگایا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال برآمدات اورترسیلات زرمیں مزیداضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے لیے برآمدات کا تخمینہ 36 ارب 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز، جبکہ ترسیلات زر 37 ارب ڈالرز سے زائد رہنے کی پیش گوئی ہے۔
نئے مالی سال کے لیے درآمدات کا تخمینہ66 ارب 25 کروڑ ڈالرز لگایا گیا ہے، رواں مالی سال برآمدات اورترسیلات زر مقررہ حکومتی اہداف سےزیادہ رہنےکا تخمینہ ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کےلیے برآمدات کا تخمینہ 32 ارب98 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز لگایا گیا ہے، جبکہ برآمدات کا حکومتی ہدف 32 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز مقرر ہے، گزشتہ مالی سال برآمدات 30 ارب96 کروڑ70 لاکھ ڈالرز رہیں تھیں۔
اسی طرح رواں مالی سال ترسیلات زر کے لیے 35 ارب23 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہنےکا تخمینہ لگایا گیا ہے، رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا حکومتی مقررہ ہدف 30 ارب27 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال ترسیلات زر کا حجم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال درآمدات کے لیے تخمینہ 58 ارب98 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز لگایا گیا ہے، رواں مالی سال درآمدات کا حکومتی ہدف57 ارب 28 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز مقرر ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستانی درآمدات کا حجم 53 ارب5 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News