امریکی کانگریس کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

امریکی کانگریس کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا
امریکی کانگریسی وفد 10 سے 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔
امریکی کانگریس رکن جنرل جیک برگمین اور ٹام سوزی وفد کی قیادت کریں گے، دورے کے دوران امریکی کانگریس کے اراکین پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
کانگریسی وفد وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملے گا، اس کے علاوہ وفد مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔
وفد آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کرے گا، وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، جبکہ امریکی وفد کرتارپور راہداری کا دورہ اور بابا گرو نانک کے مزار پر حاضری بھی دے گا۔
کانگریسی وفد کے دورے کا مقصد پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے، دورے میں معیشت، تجارت، دفاعی اور عسکری تعلقات، اور تعلیم جیسے اہم امور ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔
معروف پاکستانی امریکن بزنس مین عمران اگرا کے مطابق گانگریسی وفد پاکستان کی داخلی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتا، وفد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے معاملے پر کوئی بات نہیں کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

