کراچی میں محافظ بھی لٹیروں سے ڈر کر بھاگ نکلے

کراچی میں محافظ بھی لٹیروں سے ڈر کر بھاگ نکلے
کراچی: شہر قائد میں شہریوں کے بعد محافظ بھی لٹیروں سے ڈرنے لگے ہیں جس کی فوٹیج سامنے آگئی۔
کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں ملزمان کی دن دیہاڑے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
موٹر سائیکل سوار ملزمان پان کے كيبن پر واردات کے لئے پہنچے اور ملزمان كيبن لوٹ کر باہر نکلے تو پولیس اہلکار بھی پیچھے سے پہنچ گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار کو دیکھ کر ملزمان نے ہوائی فائرنگ کر دی جب کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ڈر کر بھاگ نکلے۔
فوٹیج کے مطابق ایک پولیس اہلکار خوف کے مارے کباڑی کی دکان میں داخل ہوگیا اور کباڑی کی دکان میں گھس کر اہلکار ٹین کے ڈرم میں چھپ گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News