Advertisement

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کی پیشگوئی 3 فیصد سے کم کر کے 2.6 فیصد کر دی۔

عالمی مالیاتی ادارے نے نئی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ اپریل 2025 جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ 3 فیصد سے کم کر کے 2 اعشاریہ 6 فیصد کر دیا گیا اور اگلے مالی سال کیلئے پاکستان کی شرح نمو کا تخمینہ 3.6 فیصد لگایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے تخمینے کو جی ڈی پی کے ایک فیصد سے کم کرکے 0.1 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ اگلے مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

اپنی تازہ ترین رپورٹ میں آئی ایم ایف نے حکومت کے نجکاری پلان اور کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کی اور ٹرمپ ٹیرف سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے عالمی اقتصادی نمو کو بھی تبدیل کردیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال آئی ایم ایف نے پاکستان میں افراط زر میں بہتری کی پیشگوئی کی ہے، افراط زر کا تخمینہ 10 فیصد سے کم کر کے 5.1 فیصد کردیا گیا جبکہ اگلے سال افراط زر کے 7.7 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ جنوری میں آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ کم کر کے 3 فیصد کر دیا تھا، اس کی پیشگوئی اس سے قبل 3.2 فیصد کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو پاکستان میں کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے، محسن نقوی
اورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انسداد کرپشن و منی لانڈرنگ کا تاریخی معاہدہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version