Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کی ترقی پر خرچ کرنے کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کی ترقی پر خرچ کرنے کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کی ترقی پر خرچ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو بلوچستان کے لیے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ صارفین تک منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اس بچت کو بلوچستان کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں قومی شاہراہ N-25 (چمن-کوئٹہ-قلات-خضدار-کراچی) کو دورویہ کرنے کے منصوبے پر بچت سے حاصل رقم استعمال کی جائے گی تاکہ عوام کو محفوظ، جدید اور تیز رفتار سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

وزیرِاعظم نے تمام قومی شاہرات کو موٹروے کے معیار کے مطابق بحال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف بلوچستان کے عوام کو سہولت ملے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بچت سے حاصل کی گئی رقم کا ایک حصہ کچھی کینال کے دوسرے مرحلے کی تکمیل پر بھی خرچ کیا جائے گا جو بلوچستان کے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

Advertisement

وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم لیوی آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق مجوزہ ترمیم سے قومی خزانے میں محصولات میں اضافہ ہوگا اور مالی استحکام کو فروغ ملے گا۔

کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر سسٹین ایبل انویسٹمنٹ سکوک فریم ورک کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت پاکستان میں پائیدار سرمایہ کاری، ماحول دوست منصوبے اور قابلِ تجدید توانائی کے منصوبے فنانس کیے جاسکیں گے۔

مزید برآں، وفاقی کابینہ نے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل پارلیمنٹ کو بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس بل کا مقصد ملک میں خوراک کے معیار، زرعی تجارت اور خوراک کی حفاظت کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version