بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کسی صورت کامیاب نہ ہونے دیں،گورنرسندھ
بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کسی صورت کامیاب نہ ہونے دیں،گورنرسندھ
کراچی؛گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کسی صورت کامیاب نہ ہونےدیں، چنگاری پھینک کرآگ بھڑکانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے رات گئے کراچی کےمختلف علاقوں کادورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی لاوارث نہیں، میرے بہن بھائی کسی خوف کا شکار نہ ہوں، ڈمپر سے حادثہ اور سڑک بلاک کیے جانے کے بعد اب صورتحال قابو میں ہے۔
گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ رات گئے سڑکوں پراسی لیے نکلا ہوں تاکہ لوگوں میں تحفظ کا احساس رہے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔
کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں ٹریفک حادثہ کےبعد ڈمپرجلائےجانے اور ڈمپر ڈرائیور کی جانب سے کچرا پھینک کرسڑک بند کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیوی ٹریفک سے اموات پرشہریوں کا غصہ برحق ہےمگرقانون شکنی نہ ہو۔
گورنرسندھ نے مزید یہ بھی کہا کہ تمام شہری پُرامن رہیں، کوئی بھی شخص قانون کو ہاتھ میں نہ لے، قانون کی بالادستی یقینی بنائیں، اشتعال انگیزی سےگریزکریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

