Advertisement

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی؛ احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا

پاکستان کی مقبوضہ مغربی کنارے کے غیر قانونی انضمام کی اسرائیلی کوشش کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے ان کے ملک کی جانب سے کیے گئے جارحانہ اقدامات پر احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔

بھارت کے یکطرفہ اور اشتعال انگیز اقدامات پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تحریری طور پر پاکستان کے سفارتی، تجارتی اور فضائی تعلقات محدود کرنے کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے غیر ملکی سفارتکاروں کو بریفنگ دی اور اس دوران انہوں نے بھارتی ناظم الامور کو پہلگام حملے کے بعد ابھرتی صورتحال سے آگاہ کیا اور قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آمنہ بلوچ نے پہلگام واقعے پر پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا مہم کو مسترد کردیا اور کہا کہ ایسے ہتھکنڈے خطے میں امن واستحکام کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔

سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی اور مسترد کیا، کشیدگی بڑھانے کی بھارتی کوششوں اور کسی مہم جوئی کے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version