Advertisement

نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مواقع دینا ترجیحات میں شامل ہے، رانا مشہود

نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مواقع دینا ترجیحات میں شامل ہے، رانا مشہود

 چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں موقع دینا ترجیحات میں شامل ہے۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانامشہود نے کہا کہ ن لیگ نے پاکستان کو شام، عراق، لیبیا یا مصرنہیں بننے دیا، ہم نے پاکستان کو فلسطین کی طرح بےیارومددگار نہیں ہونے دیا، ہم نے اپنی معیشت کو مضبوط کر کے دنیا کا رخ پاکستان کی طرف کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار وقتی طور پر نظرآرہا ہے، ہماری سرحدیں محفوظ ہیں، پاکستان کو شام،عراق، لیبیا نہیں بننے دیں گے، پاکستان ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے۔

 رانامشہود نے کہا کہ معیشت مضبوط ہوچکی، اب ملک کوپائیدارترقی کی طرف لیکر جانا ہے، پاکستان ترقی کرے گا تو عوام خوشحال ہوگی، انتشار اور فساد کی سیاست کسی کے حق میں بہتر نہیں۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم ملک کواستحکام کی جانب لے کرآرہے ہیں، خیبرپختونخوا کے لوگوں کو مایوس نہیں ہونے دیں گے، مسلم لیگ ن سیاسی مفادسے بالاتر ہوکر سیاست کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version