Advertisement

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان منرلز انویسٹمینٹ فورم 2025 کا دو روزہ انعقاد

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان منرلز انویسٹمینٹ فورم 2025 کا دو روزہ انعقاد

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان منرلز انویسٹمینٹ فورم 2025 کا دو روزہ انعقاد

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان منرلز انویسٹمینٹ فورم 2025 کا دو روزہ انعقاد کیا گیا ہے۔

8 اپریل کے افتتاحی روز معدنی وسائل کے موثر استعمال کے لیے متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

ریکو ڈِک پر جامع سیشن  آج 9 اپریل کو ہوگا، جس میں عالمی ماہرین اور منصوبے کے رہنما اس کی پیشرفت اور امکانات پر روشنی ڈالیں گے۔

ریکوڈک کی فزیبلٹی رپورٹ پر بریفنگ رسل ہاورڈ اوون (منرل ریسورسز منیجر، ریکوڈک مائننگ کمپنی) پیش کریں گے۔

ریکوڈک کانفرنس میں معدنی صنعت اور تعلیمی اداروں میں روابط مضبوط بنانے پر پینل ڈسکشن، ماہرین مستقبل کی مائننگ ورک فورس کی تیاری پر قیمتی آراء سے آگاہ کریں گے، پینل میں بیرک گولڈ کی جانب سے رچرڈ بارلے، اور مختلف مقامی جامعات کے نمائندگان موجود ہوں گے۔

Advertisement

اس دوران معدنی شعبے میں “مستقبل کی مالی معاونت” پر مکالمہ، عالمی تقاضوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کے معدنی ذخائر میں سرمایہ کاری زیر بحث لائی جائے گی۔

فورم میں پائیدار، ذمہ دارانہ مائننگ اور ماحولیاتی قیادت کے فروغ پر ماہرین اظہارِ خیال کریں گے، جبکہ فورم کے اختتام پر او جی ڈی سی ایل کے سی ای او احمد حیات اختتامی خطاب کریں گے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک کے معدنی شعبے کی ترقی کے لیے کیے جانے والے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کیلئے بند
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version