Advertisement

کراچی، بھینس کالونی میں تین منزلہ عمارت منہدم ہونے سے بچی جاں بحق، دو افراد زخمی

واقعہ بھینس کالونی کی اولڈ بستی میں روڈ نمبر 8 کے قریب پیش آیا

واقعہ بھینس کالونی کی اولڈ بستی میں روڈ نمبر 8 کے قریب پیش آیا

شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی میں واقع ایک تین منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ اچانک منہدم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچی جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور ایک مرد زخمی ہو گئے۔

واقعہ بھینس کالونی کی اولڈ بستی میں روڈ نمبر 8 کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔

ملبے سے 50 سالہ خاتون کمال اور 55 سالہ عاشق کو زخمی حالت میں نکال کر ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق ملبہ ہٹانے کے دوران ایک 10 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت دعا کے نام سے کی گئی ہے۔ بچی کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں محدود تعداد میں افراد موجود تھے، تاہم ملبہ مکمل ہٹانے کے بعد ہی صورتحال کی مکمل تصویر سامنے آ سکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version