وزیراعظم سے یو اے ای کے نائب وزیراعظم کی اہم ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے یو اے ای کے نائب وزیراعظم کی اہم ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں یو اے ای کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی مثبت رفتار پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے سرمایہ کاری، تجارت اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں جب کہ ملاقات میں علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی کے مثبت کردار اور تعاون کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News