Advertisement

وفاقی حکومت کا زرعی تجارت کو فروغ دینے کیلئے بڑا فیصلہ

وفاقی حکومت کا زرعی تجارت کو فروغ دینے کیلئے بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے زراعت کی ترقی اور زرعی تجارت کو فروغ دینے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے زرعی اتھارٹی کے قیام کا بل تیار کرلیا  ہے، زرعی اجناس کی تجارت، طلب ورسد کے معاملات کو باضابطہ بنایا جائے گا۔

اتھارٹی زراعت سے متعلق تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ذمہ داری نبھائے گی، تاہم مجوزہ بل کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم کی وطن واپسی پر کابینہ اجلاس میں6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم کابینہ ارکان کو بیلاروس کے کامیاب دورے پر اعتماد میں لیں گے اور اس دوران روشن انسٹی ٹیوٹ برائے سائنس وٹیکنالوجی کے پہلے ریکٹر کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔

Advertisement

اس موقع پر مستحکم سرمایہ کاری اسکوک فریم ورک بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ الیکٹرونک جرائم کی روک تھام کے علاوہ دیگر رولز کی منظوری بھی دی جائے گی۔

علاوہ ازیں بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اسلام آباد کا معاملہ توثیق کے لیے پیش کیا جائے گا، کابینہ سے مخصوص غیر رجسٹرڈ ادویات کی امپورٹ میں چھوٹ کی منظوری بھی لی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version