Advertisement

قرضوں سے نجات اور معیشت کی بہتری کے لئے دن رات محنت ضروری ہے، وزیر اعظم

قرضوں سے نجات اور معیشت کی بہتری کے لئے دن رات محنت ضروری ہے، وزیر اعظم

قرضوں سے نجات اور معیشت کی بہتری کے لئے دن رات محنت ضروری ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ قرضوں سے نجات اور معیشت کی بہتری کیلئے دن رات محنت ضروری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو قرضوں کے چنگل سے نکالنے کے لیے ملکی آمدنی میں اضافہ ناگزیر ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے اہداف پر تیزی سے پیشرفت یقینی بنانا ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کار ہمارے سر کا تاج ہیں اور حکومت ان کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا اور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ قرضوں کی وجہ سے معیشت پر بھاری بوجھ پڑ چکا ہے اور اگر ہم نے بروقت اقدامات نہ کیے تو یہ بوجھ مزید بڑھتا جائے گا۔ قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو ملکی آمدنی بڑھانی ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر میں ماضی میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام کو مؤثر انداز میں استعمال نہیں کیا گیا تاہم اب ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھنا ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ڈیجیٹلائزیشن کے سفر میں ایف بی آر کی پوری ٹیم نے مل کر کاوشیں کی ہیں اور اس سفر کا آغاز ہوچکا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ کارکردگی سے متعلق مختلف اداروں میں موجود نقائص کو دور کرنا ہوگا اور عدالتوں میں زیر التوا کھربوں روپے کے ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے بھی انتہائی ضروری ہیں تاکہ محصولات میں مزید بہتری لائی جاسکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکس محصولات میں 27 فیصد اضافہ قابل ستائش ہے۔ پاکستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے شبانہ روز محنت کرنی ہوگی اور راستے میں حائل تمام مشکلات کو حل کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version