ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں سب سے بڑے جانور کی قیمت نے سب کو حیران کر دیا

خان پور سے آنے والے 50 من وزنی اور چھ فٹ قد والے “ایشیا کنگ” نے نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں دھوم مچادی ہے۔
اس عظیم الجثہ جانور کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کا وزن پچاس من ہے، اس کی چوڑائی 10 فٹ اور اس کا رنگ ڈارک گرے وائٹ ہے۔ ایشیا کنگ کا نسل ساہیوال اور چولستان کا کراس بتایا جاتا ہے۔
بیوپاری نے اس جانور کی قیمت 2 کروڑ روپے لگائی ہے۔ اس کا پسندیدہ کھانا بادام، دودھ اور دیسی گھی ہے، جو اس کی شاندار نشوونما کا راز ہے۔
ایشیاء کا یہ کنگ مویشی منڈی میں عوام کا مرکز بن گیا ہے۔ کراچی سمیت مختلف علاقوں کے شہری، جن میں گلشن اقبال، نیو کراچی، گلشن معمار اور عزیز آباد کے رہائشی شامل ہیں، بڑی تعداد میں مویشی منڈی پہنچے ہیں۔
یہاں تک کہ لاہور کی فیملیز بھی اس منفرد جانور کو دیکھنے کے لیے مویشی منڈی آئی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ عید کے لیے جانور خریدنے کی غرض سے مویشی منڈی کا رخ کر رہے ہیں، اور اس موقع پر جانوروں کے خریداری کے لیے جوش و خروش نمایاں ہے۔
ایک شہری نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ آئے ہیں اور رینج ایک لاکھ روپے ہے۔ مویشی منڈی بہت اچھی ہے، ہم عید سے پہلے جانور خرید کر لے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

