Advertisement

عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا

عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا

اسلام آباد: عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا ہے۔

 عاصم افتخار احمد نے 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اس منصب سے سبکدوش ہونے والے  سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران اپنی سفارتی اسناد انہیں پیش کر دیں۔

انہوں نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری دوسروں کی خدمت کیلئے جانیں خطرے میں ڈالنے والوں کا تحفظ کرے، تنازعات والے علاقوں میں امدادی کارکنوں کو دھمکیوں اور گولیوں کا سامنا ہے۔

عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ غزہ سنگین بحران سے دوچار ہے، فریقین کو لازمی طور پر انسانی قوانین پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

Advertisement

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کے ذریعے خلاف ورزی کرنے والوں کو جوابدہ بنایا جائے  اور سلامتی کونسل کے ذریعے پابندیاں عائد کی جائیں اور قانونی کارروائی کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی ادارہ صحت کا اجلاس؛ وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال مصر پہنچ گئے
پاک افغان سرحد پرکشیدگی، صدر اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم
پاک فوج کی سپن بولدک چمن میں جوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version