Advertisement

بھارت سائبر دہشتگردی پر اتر آیا، مختلف پاکستانی وزارتوں پر سائبر حملے

بھارت سائبر دہشتگردی پر اتر آیا، مختلف پاکستانی وزارتوں پر سائبر حملے

بھارت سائبر دہشتگردی پر اتر آیا، مختلف پاکستانی وزارتوں پر سائبر حملے

پہلگام واقعے کے بعد بھارت سائبر دہشتگردی پر اتر آیا، مختلف پاکستانی وزارتوں پر سائبر حملے کر ڈالے۔  

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی مختلف وفاقی وزارتوں پر سائبر حملے کیے گئے، جنہیں کامیابی سے ناکام بیا دیا گیا۔

شزہ فاطمہ کے مطابق بھارت کے سائبر حملوں سے نہ تو کوئی بہت بڑا مسئلہ آیا اور نہ ہی  سائبر حملوں کا کوئی اثر ٹیلی کام پر آیا، وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس کی ہوسٹنگ این ٹی سی پر ہے، این ٹی سی کے پاس سائبر سیکورٹی کا بہترین سسٹم ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی سطح پر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز تشکیل دی جاچکی ہیں، جو وفاقی اور صوبائی سائبر سیکورٹی کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی دے رہی ہیں، اس کے علاوہ کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کی جانب سے ایڈوائزریاں جاری کی جارہی ہیں، سائبر حملوں سے متعلق این ٹی آئی ایس بی بھی فعال ہے۔

شزہ فاطمہ نے بتایا کہ پاکستان سائبر سیکورٹی کے لحاظ سے ٹاپ ممالک کی فہرست میں شامل ہے، گزشتہ دو سالوں میں پاکستان سائبر سیکورٹی کے لحاظ سے ٹاپ ٹین ممالک میں آیا ہے، جبکہ پاکستان کا نام امریکہ، یو کے اور ان جیسے ممالک کی فہرست میں آیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہاکہ سوشل میڈیا پر ہونے والی جنگ پر پاکستانی نوجوانوں کو داد دیتی ہوں، پاکستانی میمز بنا کر پاک بھارت کشیدگی کو انجوائے کر رہے ہیں، لوگ سوشل میڈیا پر اتنی کشیدہ صورتحال کو بھی اپنے انداز میں بیان کررہے ہیں۔

شزہ فاطمہ نے مزید یہ بھی کہاکہ ہم پاکستانی کسی ڈرنے والے نہیں ہیں، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کی ہے، پاکستان خود دہشتگردی سے متاثر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version