Advertisement

کراچی، قاتل ٹریفک نے ایک اور زندگی کا چراغ گل کر دیا

شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے جمالی پل، ڈی سیون بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار بس کے حادثے میں تین سالہ فرحان جاں بحق ہوگیا۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق، بچہ اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی نانی کے گھر سپر ہائی وے آیا تھا، جہاں یہ المناک واقعہ پیش آیا۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچہ بس سے اتر رہا تھا اور بس کے ٹائر تلے آ کر کچل گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام نے متوفی کی لاش اسپتال منتقل کر دی، جہاں اس کی شناخت فرحان ولد اسرار کے نام سے ہوئی۔ فرحان دو بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔

پولیس نے فوری طور پر مسافر بس کو تحویل میں لے لیا اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، اور  قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Advertisement

ورثاء بنا قانونی کارروائی کے لاش کو اسپتال سے لے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version