Advertisement

افغان طالبان کے اخلاقی ضابطے یا ریاستی جبر؟ اقوام متحدہ کی چشم کشا رپورٹ

افغان طالبان کے اخلاقی ضابطے یا ریاستی جبر؟ اقوام متحدہ کی چشم کشا رپورٹ

افغان طالبان کے اخلاقی ضابطے یا ریاستی جبر؟ اقوام متحدہ کی چشم کشا رپورٹ

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (UNAMA) نے طالبان کی جانب سے نافذ شدہ اخلاقی قوانین  پر چشم کشا رپورٹ جاری کی ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگست 2024 سے قائم وزارت ” امر بالمعروف و نہی عن المنکر ”  کےذریعے مظالم جاری ہیں، عالمی قوانین پامال کیے جارہے ہیں، طالبان کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں خواتین کے حقوق کا گلا گھونٹا جارہا ہے، جبکہ طالبان نے اخلاقی قوانین کے ذریعے مردوں کے حلیہ اور خواتین کی عوامی زندگی تک رسائی کو ہدف بنایا ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اخلاقی قوانین کے نفاذ کے لیے طالبان نے 28 صوبوں میں 3,300 سے زائد اہلکار تعینات کیے ہیں، ان صوبوں میں قوانین کے نفاذ کیلئے گورنرز کی زیر قیادت کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں، “امر بالمعروف و نہی عن المنکر” کے ذریعے خواتین کے سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق پامال کیے جارہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواتین کی نقل و حرکت اور تعلیم پر شدید پابندیاں عائد ہیں، جس کی وجہ سے خواتین کی عوامی وسائل تک رسائی 38 فیصد سے بڑھ کر 76 فیصد پہنچ گئی ہے، جبکہ 98 فیصد علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم بند کر دی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو محرم کے بغیر سفر کرنے سے روکا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف ان کے روزگار متاثر ہوئے ہیں بلکہ کئی فلاحی ادارے بھی اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔ اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ 46 فیصد خواتین فیلڈ وزٹ کرنے سے محروم رہیں جبکہ 49 فیصد کو مستحق خواتین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغان طالبان کی اخلاقی پالیسیوں نے ظلم کی نئی تاریخ رقم کی ہوئی ہے، کیاعالمی ادارے خاموش تماشائی بنے  رہیں گے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version