Advertisement

پہلگام حملہ پاکستان کیخلاف طے شدہ منظم بھارتی سازش ہے ،شیری رحمان

مودی سرکار کو سچ کڑوا لگنے لگا، پی پی رہنما شیری رحمان  کا ایکس اکاؤنٹ بھی بلاک

پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہاہے کہ پہلگام واقعے کے 10 منٹ بعد ہی بھارت نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا اورالزمات عائد کردیے ،یہ عالمی سطح پر پاکستان کو کٹہرے میں لانے کی سوچی سمجھی  منںظم بھارتی سازش لگتی ہے۔
بول نیوزکے  پروگرام ’’ایسے نہیں چلے گا‘‘ میں اینکر پرسن مہ رخ شہریار سے  خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلگام میں دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے،یہ بھارت کے اندورنی معاملات ہیں جس کا خمیازہ بھارتی سرکار بھگت رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اپنی ناکامی چھپانے یاامریکی نائب صدر کی بھارت میں موجودگی کا فائدہ اٹھا نے کے لئے پاکستان کے خلاف منظم سازش رچی گئی ہے۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ اگرمودی سرکار کے پاس کوئی شواہدموجودہوتے توعالمی سطح پرشیئر کرتی مگر بھارت نے ایسا نہیں کیا ، الٹاچور کوتوال کو ڈانٹے کی مصداق بھارت ہمیشہ ہرواقعے کا ذمے دار پاکستان کو قرار دے دیتاہے ،دہشتگردی کے واقعات پاکستان میں بھی ہوتے رہے ہیں مگر پاکستان نے کبھی اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کیا۔
انہوں نے کہا بھارتی حکومت نے دہشتگردی کے اس واقعے کے فوراً بعد طے شدہ پروپیگنڈہ شروع کردیا اورپاکستان کے خلاف منفی بیانیہ اختیار کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version