Advertisement

انسداد دہشت گردی کیلئے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں، وزیراعظم

انسداد دہشت گردی کیلئے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں، وزیراعظم

انسداد دہشت گردی کیلئے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم محمد  شہباز شریف نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں۔

وزیراعظم محمد  شہباز شریف نے ترکیہ کے صدررجب طیب ایردوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رجب طیب  ایردوان سے ملاقات پر خوشی ہوئی، ان کی قیادت میں ترکیہ نے مثالی ترقی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر طیب ایردوان ایک دور اندیش اور وژنری لیڈر ہیں، 2010کے سیلاب میں انہوں نے پاکستان کادورہ کر کے متاثرین سے بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اس کے علاوہ 2022کے تباہ کن سیلاب میں بھی ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے، اس کے علاوہ توانائی، کان کنی، معدنیات اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم  نے کہا کہ غزہ میں پچاس ہزار معصوم جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہیں، اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Advertisement

 شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ترکیہ کی غیر متزلزل حمایت پر مشکور ہیں، جبکہ شمالی قبرص کے معاملے پر ترکیہ کے مو قف کی حمایت کرتے ہیں۔

اس موقع پر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو ترکیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، باہمی رابطے مضبوط دوستی کی علامت ہیں۔

صدر طیب ایردووان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُر عزم ہے، اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، اس کے علاوہ دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں۔

ترکیہ کے صدر کا کہنا ہے کہ عالمی امور پر دونوں ملکوں کے خیالات میں مکمل ہم آہنگی ہے، دونوں ملک آذاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں، غزہ میں ہونے والی بربریت کی پاکستان نے بھرپور مذمت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version