Advertisement

کینالز منصوبہ؛ صدرکے پاس کسی کوکام سے روکنےکااختیار نہیں ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کینالز منصوبہ؛ صدرکے پاس کسی کوکام سے روکنےکااختیار نہیں ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کینالز منصوبہ؛ صدرکے پاس کسی کوکام سے روکنےکااختیار نہیں ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کینالز منصوبہ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ صدرکےپاس کسی کوکام سے روکنےکا اختیار نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے سکھرمیں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدرنےکسی سمری پردستخط نہیں کیے، نہ اپروول دی، ایوان صدرمیں میٹنگ ہوئی تھی اس میں تجاویزآئی تھیں۔

کینالز کے معاملے پر بےبنیاد پروپیگنڈا کیاجارہاہے، کینالزپر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہواہے۔

سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر بےبنیاد پروپیگنڈا کیاجارہاہے، کینالزپر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہواہے، کسی پراجیکٹ کے بنانے کی سوچ پرپابندی تونہیں لگاسکتا، پانی کامعاملہ سی سی آئی میں جاتاہے، صوبوں کی مشاورت ہوتی ہے، پانی کاکوئی منصوبہ صوبوں کےاتفاق کےبغیرنہیں بن سکتا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کینالزکےمنصوبےکےخلاف کھڑی ہے، میں نے 25 سال کاریکارڈ دیکھا صرف 4 سال پانی زیادہ گیاہے، ہم نےایک ایک چیزکودیکھ کربتادیاکہ یہ منصوبہ غلط ہے۔

Advertisement

سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ کسی کےکہنے پر ارسا پورے ملک کوڈبورہاہے، میڈیا میں کبھی ایسی خبریں آجاتی ہیں لوگ سچ سمجھ جاتے ہیں، پنجاب حکومت نے منصوبہ 218 ارب روپےسےشروع کیاہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ جب مشرف کالاباغ ڈیم  بنا رہاتھا، بینظیر بھٹودھرنادےرہی تھی، پہلےمنصوبہ منظورہوگاپھرکام شروع ہوگا، یقین سےکہتاہوں کوئی کینالزنہیں بن رہے، پنجاب حکومت کی سوچ ضرورہےلیکن سندھ حکومت نےروک رکھاہے۔

سید مرادعلی شاہ نے مزید یہ بھی کہا کہ منظوری کےبغیرمنصوبہ شروع  ہواتوپھرنیب ہے، پیپلزپارٹی نےکالاباغ ڈیم نہیں بننےدیا، اپوزیشن چاہتی ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت چھوڑدے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
سندھ حکومت کا ڈینگی اور ملیریا کی ٹیسٹ فیس میں کمی کا اعلان
وزیر داخلہ سندھ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
کراچی: افغان کیمپ کی خالی زمین واگزار کرنے کیلئے آپریشن کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version