متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم آج پاکستان پہنچیں گے

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم آج پاکستان پہنچیں گے
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زید آج پاکستان پہنچیں گے۔
دورے کے دوران شیخ عبداللہ بن زید وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون پر گفتگو ہو گی۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ علاقائی سلامتی اور عوامی روابط پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ علاقائی و عالمی امور پر بھی گفتگو کریں گے۔
شیخ عبداللہ بن زید دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں خطے میں امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ وژن پر بات ہو گی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان دو طرفہ تعاون کے فروغ کی علامت ہے، شیخ عبداللہ کا دورہ پاکستان یو اے ای سے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News