Advertisement

کراچی، کورنگی کریک میں پراسرار آگ پر تحقیقات جاری، پی پی ایل کی ٹیم بھی موقع پر موجود

کورنگی کریک میں حالیہ دنوں میں لگنے والی پراسرار آگ کا معاملہ ابھی تک مکمل طور پر حل نہیں ہو سکا۔ کورنگی کریک کے سربراہ فیصل وٹو نے بتایا کہ آگ کے مقام پر موجود پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی ٹیم ایئر کوالٹی کا ٹیسٹ کر رہی ہے اور ابتدائی طور پر گیس کی کوئی لیکج ظاہر نہیں ہو رہی ہے۔

فیصل وٹو نے مزید کہا کہ آگ خود بخود بجھ گئی ہے، تاہم پی پی ایل کی ٹیم اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا گیس کا اخراج اب بھی جاری ہے یا نہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر گیس کا اخراج جاری رہا تو آگ کو دوبارہ بجھانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔

دن بھر پی پی ایل کی ٹیم نے واٹر پمپ لگا کر آگ کے مقام سے پانی نکالنے کی کوشش کی۔ فیصل وٹو نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی ٹیموں سمیت دیگر متعلقہ ادارے بھی موقع پر موجود ہیں اور صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے۔

حتمی رپورٹ پی پی ایل کی ٹیم تیار کرے گی، جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ آیا گیس کا اخراج بند ہو چکا ہے یا آگ دوبارہ خطرہ بن سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version