ملک میں حالیہ بارشوں اور برف پگھلنے سے پانی کی صورتحال میں بہتری

ملک میں حالیہ بارشوں اور برف پگھلنے سے پانی کی صورتحال میں بہتری
ملک میں حالیہ بارشوں اور برف پگھلنے سے پانی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
حالیہ بارشوں اور برف پگھلنے سے صوبوں کیلئے پانی کمی 43 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ صوبائی پانی کے حصے اور چھوڑے جانے والے پانی کی مقدار میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا ) کے مطابق پنجاب کے پانی کے حصے میں 64 ہزار 800 کیوبک سینٹی میٹر، جبکہ سندھ کے حصے کے پانی میں 45 ہزار کیوبک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح بلوچستان کیلئے پانی کی شرح میں 5 سو کیوبک، جبکہ خیبرپختونخوا کیلئے پانی کی شرح میں 19 سو کیوبک سینی میٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
ارسا کا کہنا ہے کہ ملک میں پانی کی دستیابی کو بہتر بنانے کے لیے کمی کے تناسب کو کم کیا گیا ہے، جبکہ صوبوں کے درمیان منصفانہ پانی کی تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تمام صوبوں کو ان کے مقررہ حصے کے مطابق زیادہ پانی فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور برف پگھلنے کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں بہتری آئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

