Advertisement

ہم 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم رکھتے ہیں، احسن اقبال

ہم 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم رکھتے ہیں، احسن اقبال

ہم 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم رکھتے ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ ہم 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جدہ میں پاکستانی بزنس کیمیونٹی کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اڑان پاکستان ملک کی ترقی کو پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے، پاکستان کی تین اڑانیں عدم استحکام کی بدولت کریش ہو چکی ہیں، چوتھی اڑان کی پوری قوم کو حفاظت کرے گی، اب مزید کریش کی گنجائش نہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں سیاسی لانگ مارچوں کو خیر باد کر کے اقتصادی لانگ مارچ کرنا ہے، قوموں کے تعلقات کو اقتصادی رشتے ہی لازوال بنیادیں فراہم کرتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت روابط بڑھانے میں مقامی کمیونٹی کردار ادا کرے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان کے پانچ نکاتی ایجنڈے میں برآمدات کے فروغ کو مرکزی اہمیت حاصل ہے، ہماری معاشی خودمختاری کا انحصار معیشت کے ڈالر کمانے کی صلاحیت پہ ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت کو ڈھلوان سے اڑان پہ موڑ دیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہر پاکستان کا فرض ہے کہ اپنی پوری صلاحیتیں معاشی اڑان کی کامیابی کے لیے وقف کردے، بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا بہترین سرمایہ ہیں، دنیا ٹیکنالوجی کی بدولت تیزی سے بدل رہی ہے، ہمیں بھی خود کو بدلنا ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے یہ بھی کہا کہ تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مسلمان پیچھے رہ گئے ہیں جس کی سزا مل رہی ہے، اڑان پاکستان ملک کی معیشت کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑے گا، ملک کی ترقی کے لیے قومی یکجہتی، یگانگت اور اتحاد ناگزیر ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ایک سیاستدان نے پاکستانی قوم کو دنیا میں چور ڈاکو بنا کر پیش کیا، پاکستانی قوم کی اصل پہچان اسکی محنت اور ذہانت ہیں، ہمیں محنت، ذہانت ،دیانت اور اعلیٰ معیار سے پاکستانی برانڈ دنیا میں منوانا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خدا نے کھربوں ڈالر کے معدنیات سے نوازا ہے، حکومت نے بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کے منصوبے شروع کیے ہیں، اس عمل سے بلوچستان کی ترقی کے دشمنوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں، بلوچستان ترقی کرے گا اور پاکستان کا خوشحال ترین صوبہ بنے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے دیگر ممالک سے پیچھے رہنے کی وجہ سیاسی بے یقینی اور پالیسیوں کا عدم تسلسل ہے، ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھ کر ملک میں دوبارہ عدم استحکام پیدا نہیں ہونے دینا، حکومت نے دو لاکھ نوجوانوں کی سالانہ آئی ٹی میں تربیت کا پروگرام شروع کیا ہے، ایک ہزار زرعی ماہرین کو جدید زراعت کی تربیت کے لیے چین بھیجا جا رہا ہے، پاکستان ہماری پہچان اور وطن ہے، اس پہ آنچ نہیں آنے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version