Advertisement

امریکی نئے ٹیرف؛ پاکستان کا مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطحی وفد بھیجنے کا فیصلہ

امریکی نئے ٹیرف؛ پاکستان کا مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطحی وفد بھیجنے کا فیصلہ

امریکی نئے ٹیرف؛ پاکستان کا مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطحی وفد بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطحی وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی برآمدات میں اضافے اور امریکہ کی جانب سے درآمدات پر لگائے گئے نئے ٹیرف پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

وزیرِ اعظم کو اجلاس میں امریکہ کی جانب سے لگائے گئے نئے ٹیرف پر، اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ کی رپورٹ اور مستقبل کا مجوزہ اور مختلف متبادل لائحہ عمل پیش کئے گئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ مسلسل  امریکی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔

وفد کو وزیرِ اعظم کی جانب سے امریکہ کی طرف سے درآمدات پر لگائے گئے نئے ٹیرف پر مذاکرات کے بعد مستقبل کیلئے باہمی طور پر مفید لائحہ عمل طے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے دوران اجلاس کہا کہ امریکہ پاکستان کے تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، حکومت امریکہ کے ساتھ تجارتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔

وزیرِ اعظم نے امریکہ کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات کیلئے وفد کی تشکیل کے دوران معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کندگان کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم سید توقیر شاہ، معاونین خصوصی طارق فاطمی، ہارون اختر، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version