سفارتی دہشت گردی بے نقاب: پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا بھارتی شہری نکلا

سفارتی دہشت گردی بے نقاب: پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا بھارتی شہری نکلا
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا بھارتی نژاد شہری نکلا، لندن پولیس کے مطابق حملہ آور انتہاپسند کی شناخت ہوگئی ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کے بعد بھارت کی سفارتی دہشت گردی بھی بے نقاب ہوگئی ہے۔ بھارت نے منصوبہ بندی کے تحت ہائی کمیشن پر حملہ کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: لندن: پاکستان ہائی کمیشن کے باہر بھارتی انتہا پسندوں کا احتجاج، برٹش پاکستانیوں کا بھرپور جواب
ترجمان میٹروپولیٹن پولیس نے بھارتی انتہا پسند کی شناخت ظاہرکردی ہے، 41 سالہ انکیت پرمجرمانہ نقصان کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق 41 سالہ انکیت لوو کو 28 اپریل کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

