Advertisement

میئر کے زبان کی لڑکھڑاہٹ بتا رہی ہے کہ اقتدار کا چراغ بجھنے کو ہے، علی خورشیدی

کراچی میں پانی کا بحران؛ سندھ حکومت نے شہر کو کربلا بنادیا، علی خورشیدی

کراچی میں پانی کا بحران؛ سندھ حکومت نے شہر کو کربلا بنادیا، علی خورشیدی

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر قائد حزب اختلاف سندھ علی خورشیدی کا شدید ردعمل سامنے آگیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی حالیہ پریس کانفرنس پر قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ میئر کراچی عوامی خدمت کے بجائے الزام تراشی کی سیاست میں مصروف ہیں۔

علی خورشیدی نے کہا کہ میئر کے زبان کی لڑکھڑاہٹ اس بات کا اشارہ ہے کہ اقتدار کا چراغ بجھنے کو ہے۔ افسوس ہے کہ کراچی جیسے حساس شہر کا میئر مسائل حل کرنے کے بجائے سیاسی تماشے میں الجھا ہوا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عنقریب کراچی میونسپل کارپوریشن (KMC) اور شہری اداروں پر حق پرستی کا پرچم لہرائے گا۔ 27 دسمبر کو پیپلزپارٹی کے جیالے شہر میں آگ و خون کی ہولی کھیلتے رہے اور کراچی کے عوام ان واقعات کو نہ بھولیں گے نہ بھولنے دیں گے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدوار تک نامزد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگی جب کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات ان کے لیے نوشتہ دیوار ثابت ہوں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ نومولود سیاسی اداکاروں کو ایم کیو ایم کی شہرت اور سیاسی بلندگی کا خوف ستا رہا ہے، کراچی کے شہری ادارے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں بلکہ اس شہر کے بچوں کا حق ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version