ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں کارکردگی پر افراد کی پذیرائی، وزیر اعظم

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے ڈیجیٹل طریقے سے رقوم کی فراہمی کے حوالے سے ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جہاں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو سراہا گیا۔
وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو قابل تعریف قرار دیا اور کہا کہ پیکیج کے تحت مستحق افراد کو ان کا حق شفاف اور باوقار انداز میں فراہم کیا گیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پیکیج کے تحت مستحق افراد کی ادائیگیاں اس جدید اور شفاف نظام کے ذریعے کی گئیں، جس سے نہ صرف افراد کے وقار کا خیال رکھا گیا بلکہ ان کی فراہمی کی سہولت بھی بہتر ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے رقوم کی منتقلی انتہائی سہل اور شفاف رہی، جس نے پرانے نظام کی خامیوں کو دور کر دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پیکیج کے تحت 79 فیصد رقم ڈیجیٹل طریقے سے ادا کی گئی، جو ایک اہم سنگ میل ہے۔
انہوں نے مزید کہا پرانے نظام میں بہت سی خامیاں تھیں، جنہیں جدید نظام نے مکمل طور پر ختم کر دیا ہے، اور اس نظام کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ ڈیجیٹل والٹ کے دائرہ کار کو ملک بھر میں توسیع دی جائے گی، اور صوبوں کو بھی اس مربوط نظام میں شامل کیا جائے گا تاکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کا عمل مکمل طور پر ایک جامع نظام کی شکل اختیار کرے۔
وزیراعظم نے اس کامیابی کے پیچھے ٹیم ورک کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، ٹیم ورک کی بدولت مستحق خاندانوں کو رقوم کی فراہمی ممکن ہوئی، اور آئندہ سال ہم ڈیجیٹل طریقے سے 100 فیصد فنڈز کے استعمال کو یقینی بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

