Advertisement

کراچی میں پانی کا بحران؛ سندھ حکومت نے شہر کو کربلا بنادیا، علی خورشیدی

کراچی میں پانی کا بحران؛ سندھ حکومت نے شہر کو کربلا بنادیا، علی خورشیدی

کراچی میں پانی کا بحران؛ سندھ حکومت نے شہر کو کربلا بنادیا، علی خورشیدی

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے شہر قائد میں پانی کی سنگین قلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ 17 سال سے برسرِ اقتدار پیپلز پارٹی نے کراچی کے شہریوں کو پانی کی ایک بوند بھی نہیں دی۔

علی خورشیدی نے کہا کہ کوئی جیالوں کو سمجھائے کہ پریس کانفرنسوں سے شہریوں کے گھروں میں پانی نہیں آتا۔ پانی کی قلت نے ٹینکر مافیا کو بے لگام کردیا ہے اور شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ چکی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پانی کے لیے ترستے عوام ٹینکرز کے نیچے کچلے جارہے ہیں مگر سندھ حکومت خوابِ غفلت میں ہے، یہ بحران مصنوعی نہیں بلکہ حکومتی نااہلی اور بدانتظامی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو کربلا بنادیا ہے، جہاں نہ صرف پانی ناپید ہے بلکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ بھی ممکن نہیں رہا۔

Advertisement

اپوزیشن لیڈر نے پانی جیسی بنیادی سہولت کی عدم فراہمی کو حکومتی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔

علی خورشیدی کا مطالبہ تھا کہ فوری طور پر کراچی کے پانی کے بحران پر قابو پایا جائے اور شہریوں کو ان کا بنیادی حق فراہم کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version