Advertisement

پاکستانی ترسیلات زر نے سابق تمام ریکارڈ توڑ دیے؛ پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور

پاکستانی ترسیلات زر نے سابق تمام ریکارڈ توڑ دیے؛ پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور

اسلام آباد: پاکستانی ترسیلات زر نے سابق تمام ریکارڈ توڑ دیے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2025ء میں ترسیلات زر پہلی مرتبہ 4 ارب امریکی ڈالر سے زائد ریکارڈ کی گئیں، مارچ میں اس مد میں 4.1 ارب  امریکی ڈالر کی آمد ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیادوں اور ماہ بہ ماہ بنیادوں پر بالترتیب 37.3 فیصد اور 29.8 فیصد اضافہ ہوا۔

رواں مالی سال جولائی سے مارچ 2025 کے دوران  ترسیلات زر سے رقوم کی آمد 33.2 فیصد اضافے کے ساتھ  28.0 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اس کے علاوہ جولائی تا مارچ مالی سال 24ء میں 21.0 ارب امریکی  ڈالر موصول ہوئے تھے جبکہ مارچ 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (987.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (842.1 ملین ڈالر) موصول ہوئے۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک کے مطابق اسی عرصے میں برطانیہ سے (683.9 ملین ڈالر) اور امریکہ (419.5 ملین ڈالر) سے موصول ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version