Advertisement

پاک بھارت کشیدگی: بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، میزائل حملے کا دعویٰ بے نقاب

پاک بھارت کشیدگی: بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، میزائل حملے کا دعویٰ بے نقاب

پاک بھارت کشیدگی: بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، میزائل حملے کا دعویٰ بے نقاب

کراچی: پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر فیک نیوز کا سہارا لیتے ہوئے پاکستان پر میزائل حملے کا جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی فوج کی عسکری ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی تباہی سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر میزائل فائر کرنے کا الزام عائد کیا جس کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔

دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب میں مبینہ میزائل گرنے کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔ زمینی حقائق کے مطابق میزائل یا پروجیکٹائل زمین پر موجود گھاس پر گرا لیکن وہاں نہ آگ لگی، نہ گھاس جلی اور نہ ہی کوئی نقصان ہوا جو کہ حملے کی نفی کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی یہ پروپیگنڈہ مہم دراصل ‘پہلگام فالس فلیگ آپریشن’ جیسی ایک اور چال ہے جس کے تحت بھارت الزام تراشی کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اخبار نے 4 بھارتی طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کردی

Advertisement

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے اپنے ہی علاقے، بالخصوص بھارتی پنجاب میں، فالس فلیگ آپریشن کے امکانات پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے تاکہ الزام پاکستان پر ڈال کر عالمی حمایت حاصل کی جاسکے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا مودی سرکار کی پالیسیوں کا اہم ہتھیار بن چکا ہے جو نہ صرف جھوٹی خبریں پھیلانے میں پیش پیش ہے بلکہ بھارت کے سکھوں کو پاکستان کے خلاف ورغلانے کے منصوبے میں بھی کردار ادا کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کو بھارتی میڈیا قومی فخر اور حب الوطنی کی علامت بنا کر پیش کرتا ہے جس سے اس کے اصل عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version