Advertisement

کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل کا بہاول وکٹوریہ اسپتال کا دورہ

کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل کا بہاول وکٹوریہ اسپتال کا دورہ

بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل نے بہاول وکٹوریہ اسپتال کا دورہ کیا ہے۔

ایم ایس اور کمانڈنگ آفیسر سی ایم ایچ بہاولپور بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے، کور کمانڈربہاولپور نے بھارتی بزدلانہ حملے میں زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔

کور کمانڈر نے فوجی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کو ہدایت کی کہ زخمی شہریوں کو تمام ضروری طبی امداد فراہم کی جائے۔

اسپتال میں موجود پُرجوش شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے 6مقامات بہالپور، کوٹلی، مظفر آباد سمیت دیگر علاقوں میں فضا سے میزائل داغے جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 8 پاکستانی شہید، خاتون اور مرد سمیت متعدد افراد زخمی ہیں۔

جواب میں پاک فضائیہ نے رافیل سمیت 5 بھارتی طیارے ایک ڈرون مار گرائے،متعدد فوجی نتصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کردیا، تاہم صبح ہوتے ہی بھارت نے ایل او سی پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version