کارکردگی بہتر بنائیں، طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا کی کے الیکٹرک کو تنبیہ

اسلام آباد؛ نیپرا نے کے الیکٹرک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر آپریشنل پرفارمنس بہتر کی جائے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو خط لکھا جس میں کے الیکٹرک کو ہدایت کی گئی کہ فوری طور پر آپریشنل پرفارمنس بہتر کریں۔
نیپرا نے خط میں کے الیکٹرک کو فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کے الیکٹرک نقصانات میں کمی اور ریکوری میں بہتری لائے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر بلاجواز لوڈشیڈنگ پر جرمانے عائد کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا کی کے الیکٹرک پر مہربانیاں
نیپرا کا کہنا ہے کہ کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کی بہت شکایات موصول ہوئی ہیں، کے الیکٹرک کے زیر انتظام علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
نیپرا نے کہا کہ طویل لوڈشیڈنگ سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں، کے الیکٹرک اپنے ذرائع سے مہنگی بجلی پیدا کر رہی ہے جب کہ کے الیکٹرک کا این ٹی ڈی سی کے سسٹم پر انحصار بڑھ گیا ہے۔
نیپرا کا خط میں مزید کہنا ہے کہ کے الیکٹرک عوام کو سستی بجلی کا فائدہ پہنچانے میں ناکام رہی ہے، بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں ناکامی کے الیکٹرک کی بری کارکردگی کی عکاس ہے اور کے الیکٹرک این ٹی ڈی سی سے بجلی لینے کے بجائے لوڈشیڈنگ کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News