مسائل جنگ کے میدان میں حل نہیں ہو سکتے، پاکستان ہمیشہ مذاکرات چاہتا تھا، جنرل ساحر شمشاد مرزا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ مسائل جنگ کے میدان میں حل نہیں ہو سکتے، پاکستان ہمیشہ مذاکرات چاہتا تھا۔
چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ فورم کے موقع پر رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت 22 اپریل سے پہلے کی صورتحال پر تقریبا واپس آ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی سے مستقبل کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے، مستقبل میں ہو سکتا ہے کہ بین الاقوامی ثالثی کے لیے وقت نہ ہو، مستقبل میں اسٹرٹیجک مس کیلکولیشن کا خدشہ مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، وزیراعظم
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے یہ بھی کہا کہ بحران کے دوران ردعمل مختلف ہو سکتے ہیں، اس بار لڑائی صرف متنازعہ علاقے یا کشمیر تک محدود نہیں رہی، موجودہ تنازعہ نے باہم متصل دو ایٹمی طاقتوں کے تھریش ہولڈ کو کم کر دیا ہے، تاہم مستقبل میں لڑائی صرف متنازعہ خطے تک محدود نہیں رہے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ رجحان بہت خطرناک ہے، مسائل کو بات چیت اور مشاورت سے ہی حل کیا جا سکتا ہے، مسائل جنگ کے میدان میں حل نہیں ہو سکتے، کرائسز مینجمنٹ میکنزم نہ ہونے سے مستقبل میں بین الاقوامی ثالثی مشکل ہو سکتی ہے، پاکستان ہمیشہ مذاکرات چاہتا تھا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مزیدکہا کہ ڈی جی ایم اوز اور سرحدی سطح پر چند ٹیکٹیکل ہاٹ لائنز کے سوا دونوں ممالک میں کوئی رابطہ نہیں، تناؤ میں کمی کے لیے بیک چینل رابطے ہیں نہ غیر رسمی بات چیت۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

