Advertisement

ہم تیار ہیں آزمانا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح پیغام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

 بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور اشتعال انگیز بیانات کے جواب میں پاک فوج اور پاکستانی عوام یک زبان ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کی دو ٹوک پریس کانفرنس نے دشمن کو مؤثر انداز میں جواب دیا اور سوشل میڈیا پر ان کا پیغام ’’ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں‘‘ دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم ذمہ دار ریاست ہیں، محاذ آرائی کا آغاز نہیں کرتے لیکن اگر دشمن نے جارحیت کی راہ اپنائی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ 2019 میں بھی پاکستان نے یہی پیغام دیا تھا اور اب بھی مؤقف واضح ہے کہ  ہم تیار ہیں، لیکن ہمیں آزمانا نہ جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہر ڈومین میں جوابی کارروائی کے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر نے دو ٹوک انداز میں خبردار کیا کہ ہم ہر وقت اور ہر جگہ تیار ہیں۔ اگر بھارت نے فوجی تصادم کا راستہ چُنا، تو یہ اس کی چوائس ہوگی، لیکن اس کے بعد راستے کا تعین ہمارا ہوگا،

پریس کانفرنس کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے الفاظ کو بھرپور پذیرائی دی۔

“ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں” کا ہیش ٹیگ چند گھنٹوں میں ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جو پاکستانی قوم کے اتحاد اور دفاعی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اسے نہ صرف قومی خودمختاری کا ترجمان قرار دیا بلکہ ایک اجتماعی پیغام بھی دیا کہ پاکستانی عوام اپنی سالمیت اور خودداری کے لیے ہر قیمت پر کھڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version