بھارت سندھ طاس جیسےکئی بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت سندھ طاس جیسےکئی بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت حقوق کےتحفظ کیلئےتمام اقدامات کرے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز ،من گھڑت الزامات کویکسرمسترد کرتے ہیں، مودی کا بیان خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، یہ بیان غلط معلومات، سیاسی مفاد پرستی ،عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت جھوٹے بیانیے سےجارحیت کو جواز دینے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کے سیز فائرمعاہدے، خطے میں استحکام کیلئےاقدامات پر قائم ہے، یہ سیزفائر کئی دوست ممالک کی سہولت کاری سےممکن ہوا، جبکہ پاکستان پرمایوسی، ناکامی میں سیزفائر مانگنے کا الزام سراسر جھوٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو جنگ دوبارہ شروع ہوسکتی ہے، اسحاق ڈار کا عندیہ
شفقت علی خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلگام حملے کو بغیر ثبوت پاکستان کو بدنام کرنے کیلئےاستعمال کیا جا رہا ہے، بھارت دہشتگردی کا بہانہ بناکرفوجی مہم جوئی کوجواز دے رہا ہے، اور اندرونی ناکامی سے توجہ ہٹانے کیلئےبیرونی خطرے کا جھوٹا بیانیہ بنارہا ہے، بھارت کی بلااشتعال فوجی جارحیت کےباوجودپاکستان نےتحمل کامظاہرہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی فوجی اڈوں کونشانہ بناکرخطرناک صورتحال پیداکی، ان حرکتوں سےخطے میں امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئےہیں، بھارتی اقدامات جنوبی ایشیامیں اسٹریٹجک استحکام کوختم کرنےکی کوشش ہیں۔
شفقت علی خان نے یہ بھی کہا کہ بھارت خواتین، بچوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل کو معمول بنانےکی کوشش کررہاہے، پاکستان اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت، شہریوں کے تحفظ کاہرصورت دفاع کرےگا، بھارت کےاقدامات پرپاکستان اورعالمی برادری گہری نظر رکھےہوئےہیں، پاکستان کی جوابی کارروائی فوجی اہداف کیخلاف تھی اورمکمل طور پرجائز تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی فوجی صلاحیت کونشانہ بنا کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا، بھارتی پروپیگنڈا پاکستان کی عسکری کامیابیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتا، پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت حقوق کےتحفظ کیلئےتمام اقدامات کرے گا۔
شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے جس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،پاکستان کی انسداد دہشتگردی میں قربانیاں، کردار عالمی سطح پرتسلیم شدہ ہے، یواین قراردادوں، کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل چاہتےہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں،امن ہی اصل طاقت ہےفوجی نمائشی اقدامات خطےاور دنیاکےمفاد میں نہیں، پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھیں،ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینگے، بھارت کو چاہیے علاقائی استحکام اور اپنے عوام کی فلاح کو ترجیح دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

