Advertisement

ڈائیوو ایکسپریس کا ایک اور اعزاز، پہلی انٹر سٹی الیکٹرک بس سروس کا آغاز

ڈائیوو ایکسپریس کا ایک اور اعزاز، پہلی انٹر سٹی الیکٹرک بس سروس کا آغاز

ڈائیوو ایکسپریس نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے پاکستان کے انٹر سٹی روٹس پر پہلی ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا آغاز کردیا ہے۔

الیکٹرک بس کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین ڈائیوو گروپ ایشیا پاک شہریار چشتی،  ایگزیکٹو چیئرمین اینڈ سی ای او ڈائیوو ایکسپریس فیصل صدیقی اور سی ای او بول میڈیا گروپ صوفیہ چشتی نے شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔

ایگزیکٹو چیئرمین سی ای او ڈائیوو ایکسپریس فیصل صدیقی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے وژن کے مطابق الیکٹرک بس سروس شروع کررہے ہیں، اس بس سروس کے ذریعے 350کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جاسکتا ہے۔

فیصل صدیقی نے کہا کہ یہ بس سب سے پہلے لاہور سے سیالکوٹ کے روٹ پر چلائی جارہی ہے، جبکہ لاہور سے فیصل آباد اور کراچی سے حیدرآباد کے روٹس پر بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

 

Advertisement

فیصل صدیقی نے یہ بھی کہا کہ ماحول دوست بسیں چلنے سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوگی، جبکہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈائیوو ایکسپریس، پہلی انٹر ڈپارٹمنٹل بیڈمنٹن چیمپئن شپ، فہیم برلاس نے مردوں کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ڈائیوو نے بہت بڑا اقدام کیا ہے ان کا الیکٹرک بسوں کا اقدام پنجاب حکومت کے پلان کا حصہ ہے ، ڈائیوو کی الیکٹرک انٹرسٹی بس سروس کیلئے میری نیک خواہشات ہیں۔

بلال اکبر خان نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ اگلے 5سالوں میں الیکٹرک بس سروس ڈیزل بس سے سستی ہوگی، ماحول دوست اقدام کیلئے ڈائیوو کی الیکٹرک بس سروس بارش کا پہلا قطرہ ہے۔

اس دوران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور شہریار چشتی نے الیکٹرک بس سروس کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا اور پاکستان کی پہلی انٹر سٹی الیکٹرک بس معائنہ بھی کیا۔

Advertisement

بعد ازاں چیئرمن ایشیا پاک شہریار چشتی اور سی ای او فیصل صدیقی نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کو ڈائیوو الیکٹرک بس کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Next Article
Exit mobile version