Advertisement

نیپرا کی کے الیکٹرک پر مہربانیاں، کراچی بجلی ضروریات پر 110 صفحات کی دستاویزات جاری

نیپرا کی کے الیکٹرک پر مہربانیاں، کراچی بجلی ضروریات پر 110 صفحات کی دستاویزات جاری

نیپرا نے کراچی کی بجلی ضروریات پر 110 صفحات کی دستاویزات جاری کر دی ہیں۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق کراچی میں آئندہ 7 سالوں میں پاور سیکٹر میں 357 ارب روپے سرمایہ کاری کا دعویٰ کیا گیا، جبکہ نیپرا نے کے الیکٹرک کا 7 سالہ ملٹی ایئر ٹیرف کئی تبدیلیوں کے ساتھ منظور کرلیا۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ کراچی میں آئندہ چند سالوں میں بجلی صارفین کی تعداد 50 لاکھ اور طلب 5 ہزار میگا واٹ پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں ریٹرن ڈالر سے منسلک کردیا گیا، ٹیرف پر ہر سال نظرثانی ہوگی، تاکہ کمپنی اور صارفین دونوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

کے الیکٹرک کے مطابق نئے ٹیرف کے تحت بجلی یونٹ پر 3.31 روپے کا فرق آئے گا، تاہم صارفین پر اس کا بوجھ نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی

Advertisement

دستاویز میں بتایا گیا کہ ملک میں یکساں بجلی ٹیرف کے باعث صارفین کیلئے بجلی کی قیمت پر اثر نہیں پڑے گا۔نئی ملٹی ایئر ٹیرف کی مدت مالی سال 2023–24 سے 2029–30 تک ہو گی، ٹرانسمیشن پر 12 فیصد ریٹرن آن ایکویٹی کی منظوری دی گئی۔

نیپرا دستاویز کے مطابق ڈسٹریبیوشن پر 14 فیصد ریٹرن آن ایکویٹی منظور کیا گیا، کےالیکٹرک نے ٹرانسمیشن پر 15 فیصد، ڈسٹریبیوشن پر 16.67 فیصد ریٹرن مانگا تھا، کے الیکٹرک نے ٹرانسمیشن پر آپریشن اینڈ مینٹیننس کی لاگت 9.22 ارب روپے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے ٹرانسمیشن کیلئے آپریشن اینڈ مینٹیننس کی لاگت 6.66 ارب روپے منظور کی۔

دستاویز میں یہ بھی کہا گیا کہ ملٹی ایئر ٹیرف میں نقصانات کے اہداف میں نرمی نہ کرکے مقررہ ہدف برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ کے-الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف کی بنیاد پر کراچی میں مستقبل کی سرمایہ کاری کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور
Next Article
Exit mobile version