Advertisement

ڈی پورٹ افراد پر مقدمہ درج، پاسپورٹ بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ

ڈی پورٹ افراد پر مقدمہ درج، پاسپورٹ بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد پر مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا۔ ڈی پورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے، جبکہ ڈی پورٹ افراد کو 5 سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالا ڈال جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاسپورٹ کے قوانین کو مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں  کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکمانستان میں پاکستانی سفیر کی امریکہ سے ڈی پورٹیشن کی قیاس آرائیوں پر دفتر خارجہ کا ردعمل

محسن نقوی نے دوران اجلاس کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح پر شرمساری کا باعث بن رہے ہیں، آئندہ ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Advertisement

اجلاس میں وزیر مملکت  داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ بھی شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version