پاکستان کی مسلح افواج کا پھر بھارت کو مذاکرات کا عندیہ

پاکستان کی مسلح افواج نے پھر بھارت کو مذاکرات کا عندیہ دے دیا۔
پاک بھارت جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چوہدری نے نیویارک ٹائم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کی حثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے، اور یہی عسکری موقف ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر مطابق بھارت کی جانب سے 7 مئی کو یک طرفہ میزائل حملے کے بعد پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاع تک محدود کارروائیاں کیں، پاک فضائیہ نے مؤثر جوابی کارروائی میں بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ عسکری افسران کے درمیان رابطہ موجود ہے، اور ایک مؤثر مکینزم فعال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا دو ٹوک اعلان، جوابی وار بے رحمانہ ہو گا
ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹر ویو کے دوران کہنا تھا کہ نور خان ایئربیس سمیت چند مقامات کو نشانہ بنایا گیا لیکن پاکستان کی فضائی صلاحیت مکمل طور پر بحال اور فعال ہے، پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں شفافیت دکھائی، مگر کیا بھارت بھی اتنی دیانتداری کا مظاہرہ کر رہا ہے؟ پاکستان نے سیز فائر کا احترام کر کے ذمہ داری دکھائی، مگر بھارت کی اشتعال انگیزی بدستور جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News