Advertisement

پاکستان نے بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات اور حملوں کو سختی سے مسترد کردیا

پاکستان نے بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات اور حملوں کو سختی سے مسترد کردیا

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بھارت کی جانب سے حالیہ جارحیت، بے بنیاد الزامات اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تمام اقدامات کا حق رکھتا ہے۔ پاکستان نے پہلگام پر کوئی حملہ نہیں کیا بلکہ خود بھارت نے پاکستان کی حدود میں ڈرون حملے کیے جس سے دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے کھڑی ہوگئیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی ملک کو محض سوشل میڈیا پوسٹس کی بنیاد پر دوسرے ملک پر حملے کی اجازت دی جاسکتی ہے؟، دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم پاکستانی عوام اور معیشت پر حملہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی خطرناک ہے۔ ترجمان نے یاد دہانی کروائی کہ کشمیر کا مسئلہ خود بھارت اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا اور آج وہی بھارت مسئلہ کشمیر سے نظریں چرا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایک بار پھر پہلگام واقعے کی آڑ میں پاکستان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کیا جب کہ اس واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ ترجمان نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کے پاکستان مخالف بیانات کو غیر سفارتی، غیر ذمہ دارانہ اور قابل افسوس قرار دیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کہتے ہیں کہ بھارت خطے کے چھوٹے ہمسایہ ممالک کو مسلسل غیر مستحکم کر رہا ہے اور دہشت گردی کا شکار ہونے کا ڈرامہ کرکے اصل حقائق چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Advertisement

دفتر خارجہ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ بھارت کی جانب سے 7 مئی سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں جارحیت جاری ہے جس کے تحت متعدد شہروں میں ڈرون حملے کیے گئے جن میں معصوم بچے اور خواتین شہید ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحقیقات کےبغیرپاکستان پرالزامات لگاناجارحیت کابہانہ ہے

ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو اس جارحیت پر جوابدہ ٹھہرائے۔ بھارت خود بین الریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے جس کا ثبوت پاکستان میں گرفتار کیے گئے حاضر سروس “را” ایجنٹ کلبھوشن یادو کی صورت میں دنیا کے سامنے ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدار عالمی تحقیقات کی پیشکش کی ہے اور بھارت کے خط کا جواب بھی دے دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان ضبط و تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version