Advertisement

بھارت کی 20 سالہ دہشت گردی کی تفصیلات پیش، ’’فتنتہ الہندوستان‘‘ قرار

بھارت کی 20 سالہ دہشت گردی کی تفصیلات پیش، ’’فتنتہ الہندوستان‘‘ قرار

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارت کی 20 سالہ دہشت گردی کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے’’فتنتہ الہندوستان‘‘ قرار دے دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر اور سیکرٹری داخلہ نے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے پر اہم پریس کانفرنس کی جس میں پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر اور بھارتی مداخلت سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کیے گئے۔

سیکرٹری داخلہ خرم آغا نے کہا کہ خضدار میں پیش آنے والا دہشت گردی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور انسانیت سوز ہے جس میں دہشت گردوں نے اسکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ حملہ صرف ایک اسکول بس پر نہیں بلکہ ہماری قومی اقدار اور انسانیت پر کیا گیا حملہ تھا۔

خرم آغا نے ابتدائی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس حملے کے پیچھے ’’فتنتہ الہندوستان‘‘ یعنی بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں، جنہوں نے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ہارڈ ٹارگٹ میں ناکامی کے بعد سافٹ ٹارگٹس، جیسے معصوم بچوں اور محنت کشوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

بھارت 20 سال سے دہشت گردی کی پالیسی پر گامزن ہے؛ ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت گزشتہ دو دہائیوں سے خطے میں دہشت گردی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ 2009 میں پاکستان نے اقوامِ متحدہ میں بھارتی مداخلت پر پہلا ڈوزیئر پیش کیا جب کہ 2016 میں بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد دنیا کے سامنے رکھے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خضدار حملے میں 6 بچے شہید اور 51 زخمی ہوئے جن میں کئی بچے اب بھی زیر علاج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’فتنتہ الہندوستان‘‘ صرف بچوں ہی نہیں بلکہ بلوچستان کے محنت کش، درزی، حجام اور مزدوروں کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ حالیہ عرصے میں جعفر ایکسپریس پر حملے، گوادر، کیچ اور دیگر علاقوں میں عام شہریوں کی ہلاکتیں بھی اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔

بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانے کا وقت آ گیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت میں دہشت گردی کے واقعات پر جشن منایا جاتا ہے جب کہ بھارتی میڈیا پر پاکستانی افسران کے سروں کی قیمتیں لگائی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا بھارتی میڈیا سے کہیں زیادہ آزاد ہے جب کہ پریس کانفرنس میں بھارتی فوجی افسر سندیپ کی ایک آڈیو بھی سنائی گئی جو پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق بھارتی مداخلت کی ایک اور شہادت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان، دہشت گرد اللہ نذر کے بھارت میں قیام اور بھارتی اسپتالوں میں دہشت گردوں کے علاج جیسے شواہد بھارتی چہرے کو بے نقاب کرتے ہیں۔

پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے

Advertisement

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کہتے ہیں کہ پاکستانی قوم اور افواج متحد ہیں اور دشمن کے بزدلانہ حملوں کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے بھارت پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خفیہ راستے بند کیے جا رہے ہیں اور دہشت گردی کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔

بلوچستان اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ فتنتہ الہندوستان کو سب سے زیادہ تکلیف بلوچستان کی ترقی سے ہے۔ آج بلوچستان میں زراعت فروغ پا رہی ہے، کالجوں میں نوجوان تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور گوادر و ریکوڈک جیسے منصوبے ملکی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اور ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version