حکومت پاکستان بھارتی میڈیا کے الزامات مستردکرتی ہے، ترجمان دفترخارجہ

دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارتی میڈیا کے الزامات مستردکرتی ہے، بےبنیاد دعوؤں اور پراپیگنڈہ مہم کا مقصد پاکستان کو بدنام کرناہے۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان پر پٹھان کوٹ اور سری نگر پرحملہ کرنے کا الزام سراسر جھوٹ ہے، بھارتی دعوے پاکستان کو بدنام کرنے کی غیر ذمہ دارانہ پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب پاکستان مارے گا تو پھر بھارتی میڈیا کی ضرورت نہیں، پوری دنیا جان جائے گی، آئی ایس پی آر
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحقیقات کےبغیرپاکستان پرالزامات لگاناجارحیت کابہانہ ہے، ایسےاقدامات خطےکومزیدعدم استحکام سےدوچارکرنےکی بھارتی حکمت عملی ہے، بھارتی اقدامات خطےکےامن کومزیدخطرےمیں ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ بھارتی رویےکانوٹس لے، پاکستان جارحیت کاجواب دینےکاحق محفوظ رکھتاہے، اور پاکستان اپنی خودمختاری اورسالمیت کادفاع ضرور کرےگا، پاکستان امن کےلیےچوکس، تیار اور پُرعزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

