Advertisement

پاک بھارت کشیدگی: افواجِ پاکستان نے اب تک اسرائیلی ساختہ 25 ہیروپ ڈرونز مار گرائے

پاک بھارت کشیدگی: افواجِ پاکستان نے اب تک اسرائیلی ساختہ 25 ہیروپ ڈرونز مار گرائے

راولپنڈی: افواجِ پاکستان نے حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اب تک اسرائیلی ساختہ 25 ہیروپ ڈرونز تباہ کر دیے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کامیابی سافٹ ویئر اور ہارڈویئر دونوں اقسام کی صلاحیتوں کی بدولت ممکن ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کو بزدلانہ حملوں کے دوران جدید طیاروں، ڈرونز اور متعدد فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا، تاہم پاکستانی دفاعی نظام نے نہ صرف ان حملوں کو ناکام بنایا بلکہ جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کے ذریعے پاکستان پر حملے کر رہا ہے، جو اس کی بوکھلاہٹ اور پریشانی کی واضح علامت ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ افواج پاکستان دشمن کومنہ توڑ جواب اور اسکے تمام عزائم خاک میں ملا رہی ہیں، پاکستانی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version